0

بلوچستان میں خشک سالی، لوگوں نے اللہ سے بارش برسانے کیلئے رجوع کرلیا

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو(ویب ڈیسک)
بلوچستان میں بارشوں میں کمی اور پانی کی شدید قلت نے لوگوں کی پریشانی اور مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ اس صورتحال سے نکلنے کیلئے شہری اللہ سے رجوع کررہے ہیں دوسرے روز بھی قلات اور ہرنائی میں بارشوں کیلئے نماز استسقا ادا کی گئی جبکہ لنگر بھی تقسیم کیا گیا
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے تاریخی شہر قلات میں بارشوں میں کمی اور پانی کی قلت کے باعث زرعی پیداوار میں کمی آگئی ہے جس سے زمیندار طبقہ بے حد پریشان ہے۔ قلت آب اور خشک سالی کے خاتمے کیلئے سبزی منڈی میں اتوار کو نمازِ استسقا ادا کی گئی نماز استسقا میں شریکِ ہونے کیلئے لوگ بڑی تعداد سبزی منڈی پہنچے نمازیوں میں چھوٹے بڑے اور بزرگ شریک ہوئے اس موقع پر نمازیوں نے اشک بار ہوکر حضور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور بارش برسانے کی دعا کی نماز استسقیٰ کی امامت سید احمد شاہ نےکی اور باران رحمت ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کرائی قلات میں ہفتے کو بھی نماز استسقا ادا کی گئی تھی۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بھی پانی کی قلت کے خاتمے اور بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی ہرنائی عید گاہ میں نماز استسقاء کا اجتماع مقامی عالم دین قاری عبدالعزیز نماز پڑھائی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شہریوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور سربجود ہوکر باران رحمت کے لئے دعا کی۔ نماز کے بعد لنگر بھی تقسیم کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

بلوچستان میں خشک سالی، لوگوں نے اللہ سے بارش برسانے کیلئے رجوع کرلیا” ایک تبصرہ

  1. 😍 Сообщаем,Вам подтвердили билeт лoтo. Пройдите в личном кабинете ->> https://forms.yandex.ru/cloud/62eb57ce0f5484c5f9535cb0/?hs=74f38474c5c7750405d13a93268729d8& 😍 says:

    66dwii

اپنا تبصرہ بھیجیں