0

کوئٹہ میں تاجر پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج بھرپور احتجاج کریں گے

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو(ویب رپورٹر)
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بے تحاشا اضافے پر تاجر برادری نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے اتوار کو شہر میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور جلسے کیا جائیگا

انجمن تاجران بلوچستان نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اس غریب کش فیصلے کے خلاف وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے اس سلسلے میں انہوں نے آج اتوار کو کوئٹہ میں بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انجمن تاجران بلوچستان کے مطابق شہر میں قندھاری بازار سے ریلی نکالی جائیگی جو منان چوک پہنچے گی جہاں احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائیگا۔ جلسے سے انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا اور دیگر تاجر رہنما خطاب کریں گے۔
تاجر رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے دس دنوں میں پٹرولیم قیمتوں میں 60 روپے اضافہ کرکے مہنگائی کے طوفان کو دعوت دی ہے۔ شدید ترین مہنگائی کے باعث لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے جبکہ کاروبار بالکل ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ تاجر منافع تو دور کی بات دکانوں کا کرایہ بھی پورا نہیں کرپارہے۔ تاجر رہنماوں کا کہنا ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے ظالمانہ فیصلہ واپس لے بصورت دیگر ہم سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

کوئٹہ میں تاجر پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج بھرپور احتجاج کریں گے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں