کوئٹہ، گھروں میں گندہ پانی سپلائی کیا جانے گا، لوگ ٹائیفائیڈ اور یرقان میں مبتلاہونے لگے، ماہر صحت نے خبردار کردیا

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو(ویب ڈیسک)
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گندے پانی کے استعمال سے ٹائیفائیڈ اور یرقان کے مریضوں میں غیر معمولی اضافہ ہونے لگا، قلت آب کے باعث شدید گرمی میں لوگ ٹینکر کے ذریعے گھروں میں پانی منگوانے لگے، ٹینکر مافیا کی جانب سے صاف پانی کی بجائے گندا پانی سپلائی کی جارہی ہے جس کے پینے سے ٹائیفائیڈ، یرقان اور دیگر بیماریاں پھیلنے لگی ہے، مختلف ہسپتالوں کے شعبہ گیسٹروں میں مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
معالج برائے معدہ، بخار، یرقان، ٹائیفائیڈ ڈاکٹر یاسر خوستی کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ٹائیفائیڈ، یرقان اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور بڑی تعداد میں مریض ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں جس کی اہم گندا پانی کا استعمال ہے گندا پانی پینے سے ایکس ڈی آر (XDR) ٹائیفائیڈ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے باسی نہ صرف صاف پینے کے پانی کا استعمال کریں بلکہ سبزی اور خریدتے وقت اس بات کا خاص دھیان رکھیں کہ وہ گندے پانے سے نہیں اگایا گیا ہو۔ عوامی حلقوں کے مطابق کوئٹہ شہر میں قلت آب کے باعث لوگ ٹینکرز کے ذریعے پانی منگوا رہے ہیں اور ٹینکر مافیا شہر میں صاف پانی کی بجائے گندا پانی سپلائی کررہے ہیں جس کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں انہوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شہر کو صاف پینے کی فراہمی اور گندا پانی سپلائی کرنے پر ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

45 تبصرے “کوئٹہ، گھروں میں گندہ پانی سپلائی کیا جانے گا، لوگ ٹائیفائیڈ اور یرقان میں مبتلاہونے لگے، ماہر صحت نے خبردار کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں