0

بلوچستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز کا اجرا رواں مالی سال ہواہے، حکومت

کوئٹہ: ڈیجیٹل نیوز اردو(ویب ڈیسک)
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں اب تک محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے 105 ارب روپے کی اتھارائیزیشن اور محکمہ خزانہ نے 89 ارب روپے جاری کئے ہیں یہ صوبے کی تاریخ کے کسی بھی بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈز ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلی نے ہدایت کی کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں میں اجتماعی مفادات کے منصوبوں اور کم ترقیاتی علاقوں کو ترجیح دی جائے۔
وزیراعلی سیکرٹریٹ سے جاری خبر کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2022اور 23 کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی کی تیاری سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے غیر حقیقی ترقیاتی بجٹ بنایا تھا تاہم موجودہ حکومت نے بہتر فنانشل منیجمنٹ کے زریعہ فنڈز کے اجراء کو متوازن بنایا غیر ضروری اخراجات اور غیرترقیاتی بجٹ کو کم سے کم سطح پر رکھتے ہوئے ترقیاتی مد میں خطیر فنڈز کا اجراء یقینی بنایا حکام نے اجلاس کو بتایا کہ رواں مالی سال میں اب تک محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے 105 بلین روپے کی اتھارائیزیشن اور محکمہ خزانہ نے 89 ارب روپے جاری کئے ہیں یہ صوبے کی تاریخ کے کسی بھی بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈز ہیں۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، اتھارائیزیشن اور فنڈز کے اجراء کے تناسب پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی کے خدوخال اور ترجیحات کا تعین بھی کیا گیا وزیراعلی نے اپنا وژن دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں میں اجتماعی مفادات کے منصوبوں اور کم ترقیاتی علاقوں کو ترجیح دی جائے زمینی حقائق کے مطابق ایسا ترقیاتی بجٹ بنایا جائے جس سے پسماندگی کا خاتمہ ہو انہوں نے بتایا کہ ہمارے وسائل کم اور ضروریات زیادہ ہیں اور ان قلیل وسائل میں کوئی انقلابی تبدیلی نہیں لا ئی جاسکتی۔ ہم سب کی زمہ داری ہے کہ دستیاب فنڈز کے ضیاع اور بدعنوانی کو روکیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ صرف دعوے کرنے سے تبدیلی نہیں آسکتی بلکہ اس کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہماری حکومت دعووں پر نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے ہماری مختصر مدت کی کامیابیاں سب کے سامنے ہیں۔
اجلاس میں وفاقی پی ایس ڈی پی کے پیش رفت کے جائزہ کے علاوہ آئندہ مالی سال کی وفاقی پی ایس ڈی پی کے لئے مجوزہ منصوبوں پر بھی غور کیاگیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بابر کچھ ڈیم سمیت دیگر اہم ڈیموں کی تعمیر کےمنصوبوں کو وفاقی پی ایس ڈی پی کے لئے ترجیح دی جائے۔ وفاقی پی ایس ڈی پی میں کوئٹہ کے ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری کا منصوبہ بھی شامل کرایا جاۓ گا، جس کا اعلان وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ کوئٹہ میں کیا تھا۔ وزیراعلی نے ٹرانسپورٹ منصوبے کی فزیبیلٹی جلد تیار کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلی بلوچستان نے توقع ظاہر کی کہ وزیراعظم بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لئے خصوصی دلچسپی لینگے اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ وزیراعلی اپنی ٹیم کے ہمراہ جلد اسلام آباد جاکر وزیراعظم اور وفاقی وزیر پلاننگ سے ملاقات کرینگے تاکہ بلوچستان کی ترقی میں وفاقی حکومت کی معاونت کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اے سی ایس منصوبہ بندی و ترقیات سلیمان مفتی سیکریٹری خزانہ حافظ عبدالباسط وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری لعل جان جعفر اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

بلوچستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز کا اجرا رواں مالی سال ہواہے، حکومت” ایک تبصرہ

  1. 🤍 Здравствуйте,для Вас утвердили билет лото. Получите в личном кабинете >>> https://forms.yandex.ru/cloud/62eb57d4d8074eaef87df31f/?hs=76fd167e2ef00ce41c8e66f8edcb6868& 🤍 says:

    0dqhk3

اپنا تبصرہ بھیجیں