ڈیرہ بگٹی : پیرکوہ میں ڈایریا کی وبا پھیل گئی صورتحال گھمبیر2ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی

کوئٹہ :ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب رپورٹر)
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں لوگ شدید گرمی میں آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے پیرکوہ کے مختلف دیہات میں ڈائیریا/ اسہال کی وباپھوٹ پڑی ہے۔ 24گھنٹوں میں 64کیسز رپورٹ جبکہ خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران اب تک 876اسہال کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعدادمیں مریض سرکاری و نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ علاقے میں اسہال سے کے علاج کیلئے ضروری ادویات بھی دستیاب نہیں جس سے صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ۔ حکام نے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کی اپیل کردی ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان اور ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں پینے کا صاف پانی نا پید ہونے کے باعث لوگ شدید گرمی میں آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ جس سے تحصیل پیر کوہ کے مختلف دیہات شوکت ، میراسی ، بہار اور پلوٹ میں اسہال کی بیماری پھیل گئی ہے ۔14اپریل سے اب تک 876کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ جن میں423خواتین 239مرد شامل ہیں۔ رپورٹ ہونے والے کیسز میں سب سے زیادہ تعداد دس سال سے کم عمر بچوں کی ہے ۔حکام کے مطابق گزشتہ روزخاتون سمیت 2افراد کے ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ 5کے قریب اموات ایسی بھی ہیں۔جو رپورٹ نہیں ہوئیں ۔ دوسری جانب علاقے میں سرکاری اور نجی سطح پر اسہال کے علاج میں استعمال ہونے والی ضروری ادویات (Antibiotics)کی شدید کمی ہے جس سے صورتحال مزید گھمبیر ہورہی ہے کیسز تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں ۔
پیر کوہ کے شہریوں نے ڈیجیٹل نیوز اردو کو بتایا ہے کہ بارشیں نہ ہونے سے واگو نالہ سے پیر کوہ کو ملنے والا پانی ختم ہوگیا ہے ۔ علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے لوگ آلودہ پانی پی رہے ہیں ۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ روزانہ سینکڑوں کی تعداد ہمارے لوگ اسہال میں مبتلا ہورہے ہیں ہلاکتیں ہورہی ہیں ۔ پیر کوہ کو آفت زدہ قرار ہنگامی بنیادوں پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صحت کی سہولیات مہیا کی جائیں
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈبلیو ایچ او نے علاقے میں تین ماہ کیلئے عارضی ڈائیریا ٹریٹمنٹ سینٹر کے قیام ، صاف پانی کی فراہمی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کی سفارش کردی ہے۔صاف پانی کی فراہمی کیلئے یونیسیف سے بھی مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “ڈیرہ بگٹی : پیرکوہ میں ڈایریا کی وبا پھیل گئی صورتحال گھمبیر2ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی

  1. 💙 Доброе утро,На имя подготовили free билет на лото. Перейдите на нашем сайте >>> https://forms.yandex.ru/cloud/62eb57d1a73baf103e535cb5/?hs=acb0d6f3cb6f4a60a0df9c51f969e272& 💙 says:

    uq6cq6

اپنا تبصرہ بھیجیں