0

تربت میں یونیورسٹی ماڈل اسکول کا آغاز، طلبا و طالبات جدید طرز کی تعلیم حاصل کرسکیں گے

تربت: ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب رپورٹر)
تربت یونیورسٹی کے زیر انتظام پہلے یونیورسٹی ماڈل اسکول میں تدریسی عمل کا آغاز کردیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر جان محمد نے پہلے تعلیمی سیشن کا افتتاح کیا کہتے ہیں قومی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےبعد اب یونیورسٹی آف تربت نے ابتدائی تعلیم کے شعبے میں بھی بہتری کے لئے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے
تفصیلات کے مطابق  یونیورسٹی آف تربت میں یونیورسٹی ماڈل سکول قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد علاقے میں ابتدائی تعلیم کے معیار میں بہتری ہے ماڈل اسکول میں باقاعدہ درس و تدریس کا آغاز کردیا گیا ہے گزشتہ روز اسکول میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ۔

ونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرجان محمد یونیورسٹی ماڈل اسکول میں پہلے تدریسی سیشن کا افتتاح کررہےہیں

یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمدنے ربن کاٹ کرسکول کے پہلےتعلیمی سیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے اسکول کی ترقی اور بچوں کی بہتر نشوونما اورکردار سازی میں والدین کی کردار اور دلچسپی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پراعلیٰ تعلیم کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اوراپنی پہچان بنانے کے بعد اب یونیورسٹی آف تربت نے ابتدائی تعلیم کے شعبے میں بھی بہتری لانے کے لئے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے، یونیورسٹی میں ماڈل سکول کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے والدین کو یقین دلایا کہ اسکول میں پڑھانے اور سیکھانے کے جدید طریقے اور سمارٹ سکول کا تصور متعارف کیاجائے گا۔ یونیورسٹی ماڈل سکول کی پرنسپل محترمہ مہناز بشیر نے کہا کہ سکول میں پہلے تعلیمی سیشن کی سرگرمیاں باضابطہ طور پر شروع ہو چکی ہیں اور ہم سکول میں بچوں اوربچیوں کو ایک بہترین اور تخلیقی تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے وژن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے والدین کو سکول کی جدیدطرز کی تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں، مستقبل کے منصوبوں اوردیگر سہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر پرووائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد، رجسٹرارگنگزاربلوچ، ڈین فیکلٹی آف آرٹس سوشل سائنسزاینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ، ڈین فیکلٹی آف اکنامکس کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر وسیم برکت، ڈین اکیڈمکس ڈاکٹر عدیل احمد، کنٹرولر امتحانات شکیل احمد، ڈائریکٹراورق ڈاکٹر غلام جان، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر ریاض احمد، پی ایس او ٹو وائس چانسلر چاکر حیدر، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، والدین اور سکول میں داخل ہونے والے طلبہ وطالبات بھی موجودتھے۔
ڈیجیٹل نیوز اردو سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز یونیورسٹی آف تربت اعجاز بلوچ نے کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی کے اندر یونیورسٹی ماڈل اسکول اپنی نوعیت کا پہلا اسکول ہے۔ جامعہ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول کیلئے بہترین اساتذہ کی خدمات لی گئیں ہیں۔ مختلف سرگرمیوں کا حامل معیاری نصاب ، کلاس رومز میں جدید طرز کی سہولیات اور آلات کی دستیابی اسکول کی خاصیت ہے کی گئی ہیں۔ تربت شہر اور گردونوح کے طلبا و طالبات تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ یہ اس سلسلے کا یہ پہلا اسکول ہے اس کے بعد مکران کے دیگر شہروں میں بھی یونیورسٹی ماڈل اسکول قائم کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تربت میں یونیورسٹی ماڈل اسکول کا آغاز، طلبا و طالبات جدید طرز کی تعلیم حاصل کرسکیں گے” ایک تبصرہ

  1. 🧡 Уведомление,для Вас подтвердили билет лото. Перейдите по ссылке далее -> https://forms.yandex.ru/cloud/62eb57d3fecfc465f1e4b902/?hs=a8f35b978e8ed0bcbae6b042699d2ad0& 🧡 says:

    c4trsi

اپنا تبصرہ بھیجیں