0

ریکوڈک معائدہ کے بعد وزیراعلی بلوچستان سے بیرک گولڈ کمپنی کے صدر کی ملاقات

اسلام آباد: ڈیجیٹل نیوز اردو (ویب رپورٹر)
۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے بیرک گولڈ کمپنی کے صدر مسٹر مارک برسٹو (mr mark Bristow ) نے اپنی کمپنی کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ بلوچستان ہاؤس میں ملاقات کی ریکو ڈک معاہدے کے فوری بعد اہمیت کی حامل اس ملاقات میں پارلیمانی سیکریٹری معدنیات مٹھا خان کا کڑ چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا اور سیکریٹری محکمہ معدنیات بھی موجود تھے ملاقات میں ریکو ڈک معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق امورپر تفصیلی بات چیت کی گئی بیرک گولڈ کمپنی کے صدر نے کامیاب معاہدے پر وزیراعلئ اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی جبکہ دونوں جانب سے معاہدے پر باہمی اعتماد کی فضا میں کامیاب عملدرآمد کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوۓ وزیراعلئ نے ریکوڈک معاہدے پر بلوچستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوۓ اسے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا وزیراعلئ نے کہا کہ بلوچستان اب پسماندگی احساس محرومی انسرجنسی اور بد امنی کا نہیں بلکہ سرمایہ کاری اور تعمیر وترقی کا میدان بنے گا ریکو ڈک پر فیصلے میں دس سال کی تاخیر کا نقصان سرمایہ کاروں اور ہماری موجودہ اور آئندہ نسلوں کو پہنچاتاہم اب اس نقصان کے ازالے کا وقت آ گیا ہے وزیراعلئ نے کہا کہ ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان اور ہمارے نوجوانوں کو دنیا بھر سے جوڑے گا بلوچستان میں تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور ہم دنیا کے شانہ بشانہ چلیں گے وزیراعلئ نے کہا کہ لیڈر شپ کا کام پالیسی دینا اور جرآت مندانہ فیصلے کرنا ہو تا ہے لیکن اگر لیڈر شپ فیصلے کرنے میں تاخیر کرے اور نظریں چراۓ تو اس کا نقصان آئندہ نسلوں کو بھگتنا پڑتا ہے عوام بھی اپنی لیڈر شپ سے یہی توقع رکھتے ہیں کو وہ عوامی مفادات کے تحفظ کے لیۓ ہر حد تک جائیں گے وزیراعلئ نے کہا کہ ہم ریکو ڈک معاہدے میں نہ صرف اپنے وسائل کا تحفظ کے لیۓ آخری حد تک گیۓ بلکہ ملک کی تاریخ کا سب سے بہترین معاہدہ کیا وزیراعلئ نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انکی ٹیم کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری تلخ باتوں کو برداشت کرتے ہوۓ ایک تاریخی ڈیل میں ہماری مدد کی اس موقع پر بیرک گولڈ کمپنی کے صدر مسٹر مارک برسٹو نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت پارٹنر شپ کرنے جارہے ہیں پارٹنر شپ میں اچھی اور بری صورتحال پیدا ہوتی رہتی ہے تاہم ہم نے ماضی کے واقعات کو بھلا کر مستقبل کی جانب سفر کا آغاز کیا ہے جسکے عمدہ نتائیج برآمد ہونگے صدر بیرک گولڈ کمپنی نے کہا کہ فریقین کے درمیان اعتماد سازی کی جس فضا کی ضرورت تھی وہ قائم ہوچکی ہے جس کے تحت بات چیت کے زریعہ معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے انہوں نے یقین دلایا کہ ریکو ڈک منصوبے میں بلوچستان کے مفادات اور یہاں کے نوجوانوں کے روزگار کو بھرپور تحفظ حاصل رہے گا بعد ازاں وزیراعلئ نے مسٹر مارک برسٹو کو روائتی قالین جبکہ انہوں نے وزیراعلئ کو کمپنی کی جانب سے تحفہ پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں