0

ڈیجیٹل نیوز اردو ویب سائٹ کا آغاز کردیا گیا

بسم اللہ الرحمن رحیم

الحمداللہ !ڈیجیٹل نیوز اردو ویب سائٹ کا آج سے باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے ۔ ڈیجیٹل نیوز اردو ویب سائٹ اپنی مدد آپ کے تحت کوئٹہ سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد اپنے دیکھنے والوں کو ملک بھر کے اہم واقعات اور حالات سے مستند اوردرست معلومات فراہم کرنا ہے ۔ تاہم بلوچستان سے متعلق خبریں ، تحریریں اور تجزیے اولین ترجیح ہیں۔ ڈیجیٹل نیوز اردو نے اپنے ٹرائل کے دوران بھی مختلف خبریں بریک کرنے کے علاوہ خصوصی رپورٹس شائع کی ہیں۔ جن میں نور مقدم قتل کیس فیصلے سے متعلق رپورٹ، بلوچستان میں جاری دھرنوں ہڑتالوں سے پر مبنی رپورٹ کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے کورنا میں مبتلا ہونے، اساتذہ کو ترقی ملنے، غیر ملکی سامان کی سمگلنگ اور نوعمر لڑکے کیساتھ جنسی زیادتی سمیت مختلف ایکسکلوسیو خبریں شامل ہیں۔ اسی طرح بروقت اور معیاری خبروں کیلئے ڈیجیٹل نیوز اردو کے ساتھ رہیں۔
پالیسی:
ڈیجیٹل نیوز اردو آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر یقین رکھتا ہے۔ اس لئے آئین اور قانون کے تحت آزاد ادارتی پالیسی پر کار بند رہنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ ڈیجیٹل میڈپا پر چلنے والے طریقوں اور روایات کے برعکس سنسنی خیزی اورانٹرنیٹ پر غلط انداز میں متوجہ کرنے کے طریقوں کی مکمل نفی کرتی ہے۔ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنیادی صحافتی اصول اور ضابطوں پر مبنی صحافت ڈیجیٹل نیوز اردو کی بنیادی پالیسی ہے۔ قارئین اور ناظرین کو سیاسی ، سماجی اور معاشی مسائل کے علاوہ ملک اور صوبے کے مثبت کرداروں اور تبدیلیوں کو اجاگر کرنا ڈیجیٹل نیوز اردو کی ادارتی پالیسی ہے۔ اپنے فالووورز اور دیکھنے والوں کو صحافتی معیار سے متعلق انشاء اللہ مایوس نہ کرنے کی حتی المکان کوشش کی جائے گی۔

آگاہ کرنا، معلومات دینا اور تفریح فراہم کرنا میڈیا کے تین بنیادی مقاصد ہیں۔ اسی کو بنیاد بناتے ہوئے خبروں کے علاوہ مختلف مضامین اور موضوعات سے متعلق معلوماتی تحریریں بھی اس کارواں کا حصہ ہوں گی۔ تجربہ کار لکھاریوں کی شمولیت کیساتھ ساتھ ڈیجیٹل نیوز اردو نوجوان صحافی اور لکھاریوں کے حوصلہ افزائی کا خواہاں ہے۔ اس لئے کالم اور بلاگز کے ذریعے جدید سوچ و فکر پر مبنی نت نئی تحریریں بھی دیکھنے والوں تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔
مالی وسائل اور افراد ی قوت کی کمی ہمیں ضرور درپیش ہے تاہم ادارتی پالیسی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حتی المکان کوشش کرکے تجربہ کار اور نوجوان صحافی اور لکھایوں پر مبنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ ویب سائٹ پر خبروں اور تحریوں کے علاوہ یوٹیوب پر ملٹی میڈیا اسٹوریز کے ذریعے بھی اپنے دیکھنے والوں کو بروقت اور فوری طور پر حالات اور واقعات باخبر رکھنے اور معلومات فراہم کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ ہماری اس کاوش کو پروان چڑھانے کے لئے اپنے دیکھنے والوں سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ڈیجیٹل نیوز اردو کی ترو یج اور ترقی کے لئے ہمارا ساتھ دیں گے۔ اس ویب سائٹ سے شائع یا جاری ہونے والی خبروں اور تحریروں کو شیئر کریں تاکہ ڈیجیٹل میڈیا پر مستند خبروں اور تحریروں پر مبنی حقیقی صحافت کو پروان چڑھایا جاسکے عوام کو صحیح اور درست معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے تاکہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ اور مستقبل کے حوالے سے صحیح فیصلہ کرسکیں ۔
ایڈیٹر
ڈیجیٹل نیوز اردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ڈیجیٹل نیوز اردو ویب سائٹ کا آغاز کردیا گیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں